ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاتھرس واقعہ سے ناراض بھیم آرمی نے اسمبلی کے سامنے پھینکا کوڑا، کہا 'انصاف نہیں مل رہا'

ہاتھرس واقعہ سے ناراض بھیم آرمی نے اسمبلی کے سامنے پھینکا کوڑا، کہا 'انصاف نہیں مل رہا'

Sat, 03 Oct 2020 22:11:36    S.O. News Service

لکھنؤ،3؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری معاملہ میں ہنگامہ کسی حال کم ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ ہفتہ کے روز اس واقعہ سے ناراض بھیم آرمی نے لکھنؤ میں اسمبلی کے سامنے کوڑا ڈال کر احتجاج درج کرایا ہے۔ ہاتھرس کے واقعہ کے خلاف احتجاج درج کرانے کے مقصد سے بھیم آرمی کارکنان نے موٹر سائیکل پر کوڑے کی بوری لائے اور نعرے بازی کرنا شروع کر دی۔ پھر اس کوڑے کو اسمبلی کے سامنے ڈال دیا۔ اسمبلی کے باہر کھڑی پولس نے فوری طور پر دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور اسمبلی کے باہر کا کوڑا بھی ہٹا دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بھیم آرمی ضلع صدر انیکیت دھانوک آج صبح ایکٹیوا موٹر سائیکل سے اسمبلی کے باہر پہنچے۔ یہاں لوک بھون کے صدر دروازے اور اسمبلی کے گیٹ نمبر چار کے باہر کوڑے کی بوری پلٹ دی۔ وہ بوری میں رکھا کوڑا سڑک پر بکھیرنے لگے۔ یہ دیکھ پولس کی ٹیم بھاگتے ہوئے پہنچی۔ بھیم آرمی کارکنان نعرے بازی کرنے لگے۔ پولس نے انیکیت دھانوک اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا اور حضرت گنج تھانہ لے گئی۔ اس واقعہ کے بعد ضلع صدر انیکیت نے کہا کہ اتر پردیش میں ہماری بہن بیٹیوں کے ساتھ عصمت دری اور قتل جیسے واقعات لگاتار ہو رہے ہیں، انھیں کوئی انصاف نہیں مل رہا ہے۔


Share: